ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ میں مقیم ہندوستانی جوڑے کو سپریم کورٹ کی ہدایت؛ شادی میں اتار چڑھاؤ کو برداشت کریں، بچوں کی کسٹڈی کے اثرات المناک ہوتے ہیں

امریکہ میں مقیم ہندوستانی جوڑے کو سپریم کورٹ کی ہدایت؛ شادی میں اتار چڑھاؤ کو برداشت کریں، بچوں کی کسٹڈی کے اثرات المناک ہوتے ہیں

Sun, 17 Mar 2019 23:52:43    S.O. News Service

نئی دہلی ، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کی عدالتیں کئی بار خاندانی تنازعہ سلجھانے کے لئے بہت سے عملی مشورہ بھی دیتی ہیں۔امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی  جوڑے کی بچوں کی کسٹڈی کو لے کر قانونی جنگ کا معاملہ جب  سپریم کورٹ پہنچا تو عدالت  نے جوڑے سے باہمی معاہدے سے معاملے کو سلجھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ازدواجی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہئے۔عدالت  نے امریکی گرین کارڈ ہولڈر خاتون  کو بچوں کے ساتھ واپس امریکہ لوٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہیں تو امریکی مشن بچوں کو اپنے تحفظ میں لے لے گا۔

جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اجے رستوگی نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ میاں بیوی ہر رشتے میں ہونے والے فوری جھگڑوں سے باہر نکل آتے ہیں، نہ کہ فوری جذبات کے اثرات میں آکر اُسے  بڑھاوا دیتے ہیں۔والدین صرف بچوں کے نگراں نہیں ہوتے ہیں بلکہ بچوں کی سماجی ترقی، سمجھ بوجھ اور جسم کی دیکھ بھال کا بھی اہم حصہ ہوتے ہیں،اس کے لئے والدین کو باہمی تعاون کے ذریعے خوشحال اور پرسکون گھر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

سپریم کورٹ بنچ امریکہ میں رہنے والے این آر آئی جوڑے کے طلاق کے بعد بچوں کی کسٹڈی کے تعلق سے کیس کی سماعت کر رہا تھا۔کورٹ نے خاتون کو دونوں بچوں کے ساتھ امریکہ لوٹنے کی ہدایت دی۔دونوں ہی امریکی شہری ہیں، لیکن طلاق تنازعہ کے بعد خاتون  بچوں کو لے کر ہندوستان آ گئی تھیں۔کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ طلاق اور بچوں کی کسٹڈی ، دلدل میں پھنسنے کی طرح ہے،معصوم بچے اس درمیان   سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور اسے دیکھنا تکلیف دہ تجربہ ہے،بچے والدین کی ہونے والی قانونی جنگ میں بری طرح پھنس جاتے ہیں۔اس کیس میں امریکہ میں رہنے والے میاں بیوی دونوں گرین کارڈ ہولڈرس ہیں۔

اپنے 7 سالہ بیٹے اور 5 سال کی بیٹی کی کسٹڈی  کا تنازعہ 2016 سے چل رہا ہے۔امریکہ میں کورٹ میں معاملہ دائر رہنے کے دوران ہی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ہندوستان لوٹ آئی تھی۔2017 میں ہندوستان واپس لوٹنے کے بعد سے خاتون  نے امریکہ جانے سے انکار کر دیا تھا۔


Share: